Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا: برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن واپس

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2019 07:27am
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت ہوسفزئی- فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں طالبات کےلئے برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس ہوگیا۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کہتے ہیں خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کےلئے عبایا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔صرف ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا  عبایا پہننا کوئی بری چیز نہیں، لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا، بچیوں کو عبایا پہننے یا نہ پہننے کا اختیار دیا گیا ہے۔