Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا، کمل حسن

شائع 13 مئ 2019 10:12am

Untitled-1

تامل ناڈو: بھارت کے معروف تامل اداکار اور 'مکل نیدھی مایم' نامی سیاسی جماعت کے بانی کمل حسن کی انتخابی مہم کے دوران دئیے گئے متنازع بیان نے بھارت میں کھلبلی پیدا کردی ہے۔

کمل حسن نے انتخابی مہم کے دوران عوام کو مخاطب کرکے کہا 'میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ یہاں بہت سے مسلمان موجود ہیں بلکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا، جس کا نام نتھو رام گوڈسے ہے، وہیں یہ سب شروع ہوا۔'

یہ بھی پڑھیں: گاندھی کا قاتل نتھورام کون تھا؟ ہندوستانی تاریخ کا دلچسپ واقعہ

کمل حسن کے اس بیان نے بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے، بھارتی عوام نے ان کے خلاف ایک محاظ کھول لیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: گاندھی کے قاتل کو لڑکیوں کی طرح کیوں پالا گیا؟