Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مہوش حیات دنیا کی 5 متاثر کن مسلم خواتین کی فہرست میں شامل

شائع 27 اگست 2019 02:32pm

mehwish

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، انہیں دنیا کی 5 متاثر کن مسلم خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

دی مسلم وائبز نے خواتین کے مساوات کے دن 5 ایسی مسلم خواتین کی فہرست جاری کی جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کی وجہ بن رہی ہیں۔

اس فہرست میں منال رستم، اِلہان عمر، مہوش حیات، لِنڈا سرسور اور اِبتہاج محمد شامل ہیں۔

آپ نے مہوش حیات کو بڑے پردے پر دیکھا ہوگا اور شاید اسی اعتبار سے جانتے ہونگے لیکن وہ اپنی مختلف سرگرمیوں اور انسانیت پسندی کے ذریعے بھی  دنیا بھر میں خوب نام کما رہی ہیں اور مسلمانوں کا ایک مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کررہی ہیں۔

مہوش ایک پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پینی اپیل کے نئے سفیر کی حیثیت سے شراکت قائم کی ہے۔

انہوں نے حال میں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا اور امن کی وکالت کے لئے سرخیوں میں رہیں۔

مہوش حیات کو پاکستان کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔