گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیزٹو میں 106اورناظم آباد میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم اے جناح رود، گرومندر کے اطراف رات بھر تیز بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں
جبکہ ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور گلستان جوہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔
شہر میں 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوگی، کراچی، حیدر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات