لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ اور فائرنگ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کا کہا تھا جبکہ پرویز الہی نے منحرف اراکین کے فیملی ممبران کو گرفتار نہ کرنے پر دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹوانے کی دھمکی دی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اورہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔