اسلام آباد: حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سوئی سدرن کے لیے بھی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جو 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہے۔ نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہوگی۔
یہ قیمتیں دسمبر کے مہینے کے لیے نافذ ہوں گی۔