پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان ہے، جیسن گلیسپی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کرینگے ۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، جیسن گلیسپی نے ٹیم کو جوائن کرنا تھا، ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔
**ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے ایک اور غیر ملکی کوچ کی چھٹی
قبل ازیں جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا، انہیں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو اضافی ذمہ داری دی گئی۔
عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
گیری کرسٹن کے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔