Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2024 12:32pm

چھوٹے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو راتوں رات اغوا کرلیا، ویڈیو وائرل

انسان کا دوسرے انسان کو اغوا کرنا تو سمجھ آتا ہے مگر روبوٹ کا دوسرے روبوٹ کو اغوا کرنا ایک عجیب سی بات لگتی ہے۔

مگر حال ہی میں ایسا حقیقت میں ہوا کہ جب شنگھائی میں ایک روبوٹکس کمپنی کے شوروم سے 12 بڑے روبوٹس کو کسی دوسری کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نے اغوا کرلیا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے، چینی سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب واقعے سے متعلق بحث جاری ہے

آنکھ مارنے والے بدتمیز روبوٹ نے میزبانوں کو پریشان کردیا

روبوٹ کو اغوا کرنے کے مناظر ایک چینی روبوٹک کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانب سے محفوظ کیے جس میں دکھایا گیا ایک کمپنی کے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو اغوا کیا۔

فوٹیج میں دیکھایا گیا کہ روبوٹک مینوفیکچرر کمپنی کا ایک چھوٹا روبوٹ رات کے وقت شوروم میں گھس آیا ور 12 بڑے روبوٹس کو اپنے ساتھ چلنے اور نوکری چھوڑنے پر راضی کیا۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں دکھایا گیا کہ ایک چھوٹا روبوٹ بڑے روبوٹس سے پوچھ رہا ہے کہ کیا وہ اوور ٹائم کام کر رہے ہیں،پھر کسی طرح ان روبوٹس کو یہاں سے نکلنے پر تیار کرلیتا ہے، جس کے بعد 10روبوٹس اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔

زیادہ کام لئے جانے سے تنگ روبوٹ نے خودکشی کرلی

ابتدا میں تو اس ویڈیو کو زیادہ تر لوگوں نے مذاق سمجھا، تاہم بعد میں شنگھائی روبوٹکس کمپنی نے اس کا اعتراف کیا کہ اس کے روبوٹس کو کسی اور ادارے کے تیار کردہ روبوٹس نے اغوا کیا تھا۔

چینی سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے وائرل ہونے والی اس عجیب و غریب ویڈیو پر بڑے پیمانے پر کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

Read Comments