Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2024 11:10pm

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران روسی وزیراعظم کا کل ایران کے دورے کا امکان

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روس کے وزیر اعظم میخائل مشستین 30 ستمبر (پیر) کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کے لیے تہران جائیں گے۔

ماسکو نے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

مغربی حکومتوں نے تہران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ہتھیار، خاص طور پر مہلک ڈرون فراہم کر رہا ہے۔

اسرائیل کا یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر بھی حملہ؛ نتائج بھگتنے ہوں گے، یمنی فوج

یورپی ریڈیو کے مطابق کچھ لوگ اس سفر کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران کی حمایت کے اظہار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ماسکو سے جاری حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مشستین، پزشکیان اور نائب صدر محمد رضا عارف کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

حسن نصراللہ کا قتل خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کیلئے ضروری تھا، اسرائیلی وزیراعظم

روس نے کہا ہے کہ ’تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں روس-ایرانی تعاون کی مکمل رینج پر بات چیت کرنے کا منصوبہ ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ بات چیت میں ’ٹرانسپورٹ توانائی، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں بڑے مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔‘

صیہونیوں کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کی حقیقت کیا ہے؟

پزشکیان اگلے ماہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔

Read Comments