Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 01:37pm

اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا تھا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے۔ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی ،اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے۔ پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔۔

واضح رہے کہ پولیس نے میاں بیوی کی درخواست پر نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5دیگر افراد کے خلاف منافع کا مبینہ جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم اسٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا انہوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا تھا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکارکر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبوراٰ عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

![. ](شاہ رخ خان نے مکیش امبانی کو 30 روپے کی کیا چیز دی؟)

Read Comments