Aaj Logo

شائع 06 مئ 2024 10:27pm

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے بھی اپنی ایس یو وی ”اوشان X7“ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، لیکن قمیتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے ہے۔

چنگان نے اوشا ایکس 7 کی قیمتیں 4 لاکھ روپے تک گرادی ہیں۔

کِیا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے گرا دی

اب اس ایس یو وی کے ”کمفرٹ“ ویرئینٹ کی نئی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 82 لاکھ 99 ہزارو روپے تھی، کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں اچانک کم کیوں ہونے لگیں؟

اسی طرح ”ایکس 7“ کے ”فیوچر سینس“ ویریئنٹ کی قیمت چار لاکھ روپے نیچے آنے کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔

دیگر کار ساز اداروں کے برعکس،اوشان ایکس 7 کی حالیہ پیشکش 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہے۔

Read Comments