سوات میں تیرہ سالہ بچی کے نکاح سے متعلق آج نیوز کی خبر پر پولیس حرکت میں آگئی۔ ایس ایچ او روشن علی نے بتایا کہ پولیس نے 70 سالہ حنیفہ، اس کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
بچی کو میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے لیے اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ ایس ایچ او روشن علی کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جس بچی کا نکاح کرایا گیا وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ بچی نے نکاح سے انکار کردیا تھا۔