سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔
مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کرنے کے بعد لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی۔
سرکاری وکیل کے مطابق مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا تھا۔