Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2023 03:12pm

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار مل گیا

نگران حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ اختیار دے دیا۔

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک بار پھر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے آرڈنینس جاری کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں قیام امن یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے، اور دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفعہ 144 کا اختیارمدت ختم ہونے کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Read Comments