عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 5.49 ڈالر کی کمی کے بعد 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہوکر 100.05 ڈالر تک گر گئی ہے۔
اِس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 281.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی 289.79 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔