بچوں کے ننھے ذہن اپنے ارد گرد ہونے والی چیزوں کا اثرضرور لیتے ہیں، تاہم یہ اثرات مثبت و منفی دونوں ہوسکتے ہیں۔
جہاں کچھ بچے مستقبل میں اپنی پسندیدہ شخصیات جیسا بننے کی خواہش رکھتے ہیں تو وہیں کچھ والدین اپنی خواہش کے مطابق اپنے بچوں کا مستقبل طے کرتے ہیں۔
گاڑیوں، اسپائیڈرمین، سُپرمین اور فٹ بال کے شوقین بچوں کو اپنے بیڈروم بھی اسی نوعیت کے پسند ہوتے ہیں۔
ذیل میں دنیا بھر کے اُن بچوں کے بیڈرومز کی جھلک پیش کی گئی ہے جو اپنے ارد گرد ہونے والی چیزوں سے خاصا متاثرہوئے ہیں۔
چار سالہ ایورٹ اپنے والدین کے ساتھ ریاست مشی گن کے شہر لیوونیا میں رہتا ہے۔ وہ نوادرات، آرٹ، بوربن اور گھڑیوں سمیت نوادرات کو جمع کرنے کا شوقین ہے۔
اس کے پاس سینکڑوں اسپائیڈر مین کے کھلونوں کا مجموعہ ہے۔ ایورٹ مستقبل میں مارول میں سپر ہیرویا فائر فائٹر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
ماریہ اٹلی کے شہر ویسنزا میں اپنے دادا کے ساتھ رہتی ہے، اس کی عمر 15 سال ہے۔ ماریہ ایک ماحولیاتی کارکن ہیں اوران کا تعلق ”فرائیڈے فار فیوچر“ نامی تنظیم سے ہے۔
سیاروں کے مستقبل کے بارے میں ماریہ کے خدشات کی شدت کی وجہ سے ان کی ماں ان کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند رہتی ہیں۔
11 سالہ نامی گنٹولگا کی فیملی منگولیا میں جھیل خوسگل کے قریب خانہ بدوش ہرن چرواہے ہیں۔ ان کے پاس 200 سے زیادہ جانور ہیں اور ان کا تعلق دوکھا برادری سے ہے۔
گنٹولگا صبح ۹ بجے سے دوپہر ۲ بجے تک اسکول جاتا ہے۔ گرمیوں میں وہ اپنی عمر سے بڑے لڑکوں کے ساتھ تائیگا جنگل میں جاتا ہے، وہ مستقبل میں ہرن چرواہا بننا چاہتا ہے۔
5 سالہ راون اپنی ماں اور چار بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی ہے۔ یہ خاندان جنگ زدہ شام سے فرار ہو کر اردن کے زاتاری پناہ گزین کیمپ میں 80 ہزار دیگر پناہ گزینوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔
انہیں پیدل، کار اور گھوڑے کی پیٹھ پر سفر کرتے ہوئے کیمپ تک پہنچنے میں ۱۵ دن لگے تھے، ان کے والد کو دو سال قبل خانہ جنگی کے دوران احتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
راون کو بم باری کے بارے میں ڈراؤنے خواب آتے ہیں اور کبھی کبھی خواب آتے ہیں کہ وہ مر چکی ہے۔
لیلیا پاکستان کی سرحد کے قریب بھارت کے شہر گجرات کے ایک گاؤں لوڈیا میں رہتی ہیں، جہاں عموماً لوگوں سے زیادہ گائیں اور بھینسیں ہیں۔ اس کی عمر 11 سال ہے۔
علاقے میں بارش اور خشک سالی کی وجہ سے موسم گرما میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
لیلیا اپنی چھوٹی بہنوں کے ساتھ فرش پر سوتی ہے۔ صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
ریحان اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ساتھ گھانا میں رہتا ہے۔ 3 سالہ ریحان کا اپنا بیڈروم ہے جس کا بستر جیپ کی شکل کا ہے جو کہ کاروں سے اس کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
تاہم ، وہ اپنے والدین کے ساتھ سونے کو ترجیح دیتا ہے اور صرف کھیلنے کے لیے اپنے بیڈروم کا استعمال کرتا ہے۔
12 سالہ الیکس ہارلان میں اپنی دادی، والدہ، بھائی اور دو بہنوں کے ساتھ ایک ٹریلر میں رہتا ہے۔ جو کہ باورچی خانے میں کوئلے کی آگ کے چولہے سے دھوئیں سے ڈھکا ہوا ہے۔
گزشتہ سال الیکس کے والد ”اوپیوئڈ ڈوز“ کی زیادہ مقدار کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ الیکس اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فوج میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
شنتارو اپنے والد اور بہن کے ساتھ جاپان کے شہر یوکوہاما میں رہتا ہے۔ ان کی ماں کی ایک سال پہلے ایک کار حادثے میں فوت ہو گئی تھیں۔
ان کی ماں کی راکھ گھر پر ہی رکھی ہوئی ہے تاکہ وہ اور اس کی بہن اس کی موجودگی کو محسوس کرتے رہیں۔
شنتارو ہفتے میں تین بار فٹ بال کھیلتا ہے اور لمبا ہونے کیلئے وہ ہر رات 10 گھنٹے کی نیند لیتا ہے۔
وہ دنیا کا بہترین فٹ بال کھلاڑی بننا چاہتا ہے۔