Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2023 09:31am

آج دنیا بھر میں کشمیری یومِ الحاق پاکستان منا رہے ہیں

آج دنیا بھر میں کشمیری یومِ الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔

خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحیم وانی نے 19 جولائی 1947 کو آل جموں وکشمیرکانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان پیش کی۔

یہ قرار داد 59 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طور منظور کی۔

قرارداد کی منظوری پونچھ بغاوت اور آزاد کشمیر کی آزادی کا باعث بنی، مگر گزشتہ 75 سال سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 75 برس سے کشمیری بھارتی سامراج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، اب تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری تحریک آزادی کی راہ میں شہید ہو چکے ہیں اور 23 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 75 سال میں 11 ہزار سے زائد اجتماعی زیادتی کے واقعات ہو چکے ہیں، 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل اور ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔

Read Comments