عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا بڑھ کر 1931 ڈالر پر جاپہنچا۔
آل سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے اور د10 گرام سونے کی قیمت اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 586 روپے ہوگئی۔