مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک 1700 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمت میں 1700 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے پرآگیا ہے۔
مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1929 ڈالر پرآگیا ہے۔