Aaj Logo

شائع 16 مئ 2023 06:35pm

ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2000 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونا دو لاکھ 33 ہزار 100 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1774 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 846 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 9 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کا بھاؤ 2006 ڈالرز ہے۔

Read Comments