پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 2008 ڈالر ہوگیا ہے۔