ہنزہ میں اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن گوجال نے مبینہ طور پرڈسکاؤنٹ نہ ملنے پر ریسٹورنٹ سیل کردیا، انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ ہوٹل گیس ہیٹر چلانے پر ایک روز کیلئے سیل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اپنی ٹیم کو ریسٹورنٹ سیل کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
اس دوران خاتون مالک کی آواز آتی ہے کہ سر آپ نے کل ڈسکاؤنٹ مانگا تھا، ہم نے ڈسکاؤنٹ نہیں دیا اسی لیے آپ آج آئے ہیں۔
جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم آپ کےڈسکاؤنٹ پرلعنت بھیجتے ہیں، ہم نے پورے پیسے دیے۔
مالکان کی جانب سے کھانے کے بل میں رعایت نہ دینے پرریسٹورنٹ سیل کیے جانے کے الزام میں انتطامیہ کا موقف ہے کہ ہوٹل کو گیس ہیٹراستعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ کو ایک دن بعد کھول دیا گیا۔