Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 07:27pm

ابلے انڈوں کا پانی پھینکنے والے لوگ کتنی بڑی غلطی کرتے ہیں

اگر آپ اُبلے ہوئے انڈوں کا پانی پھینک دیتے ہیں تو جان لیجئے کہ آپ غلطی کرتے ہیں، کیونکہ یہ پانی ناصرف ہماری جلد اور بال بلکہ گھر میں موجود پودوں کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

جب ہم انڈے اُبالتے ہیں تو وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں پھینک دیتے ہیں، بنا یہ سوچے کہ اسے دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں کیلشیم اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ انڈے ابالتے وقت ان میں سے کچھ ضروری وٹامنز اور کیلشئیم کا اخراج ہوتا ہے جو پانی میں شامل ہوجاتے ہیں اور یہی آپ کو درج ذیل فائدے فراہم کرتے ہیں۔

پودوں کیلئے نئی زندگی

اگر آپ یہ پانی پودوں میں ڈالیں تو یہ آپ کے پودوں کو وہ غذائیت فراہم کرنے کے لیے کھاد کی طرح کام کرتا ہے جس کی انہیں زندہ رہنے کے لیے ضرورت ہے۔

اگر آپ کے پاس کھاد کا ڈھیر جمع کرنے کے لیے جگہ یا وقت نہیں ہے تو یہ ایک بہترین متبادل ہے۔

لمبے گھنے لہلہاتے بال

اس کے علاوہ اگر آپ ابلے ہوئے انڈوں کے پانی میں مہندی شامل کرکے بالوں میں لگائیں تو ناصرف مہندی کا رنگ تیز آئے گا، بلکہ بالوں کی نشونما اور صحت میں قابلِ دید فرق آئے گا۔

چمکتا روشن چہرہ

اسی طرح اگر آپ اپنے چہرے سے داغ دھبے، جھائیاں اور کیل مہاسوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بیسن میں ابلے ہوئے انڈوں کا پانی شامل کر کے چہرے پر لگائیں، اس سے چہرے کی جلد خوبصورت، چمک دار اور بے داغ ہوتی ہے۔

Read Comments