وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی دہشتگرد ہیں، توشہ خانہ سے چوری کرنے والا دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دہشتگردی ختم کی، اپنے چالیس سال کے احتساب کا جواب دیا۔ نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز اور شہباز شریف پر لگاتا ہے۔
راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چار سال کے بعد کہتا ہے میرے پاس طاقت نہیں تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو، نواز شریف کو معلوم تھا کہ اس نے چوری نہیں کی، سوال کریں تو سانس بند ہوجاتی ہے، وہیل چئیر پر آجاتے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کا ایک جگہ اکھٹا ہونا ثبوت ہے کہ کون آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹم بم دیا، تم سوتر بم ہی دکھا دو، یہ توشہ خانہ چور اس وقت بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حنیب عباسی، سردار نسیم ودیگر رہمائوں نے کہا کہ اٹک ہو، اڈیالہ ہو یا کیمپ جیل۔ کارکنان پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ملک کیلئے کام کر رہے تھے اور عمران خان دھرنا دے رہے تھے۔ نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی ختم کردی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چوری نہیں کی تو جواب دیں، فرح گوگی 5 کیرٹ کا ہیرا لیتی تھی، خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، نواز شریف گالیاں نہیں دے رہے تھے، عوام کو ریلیف دے رہے تھے۔