Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2022 04:28pm

شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا کے ساتھ ایک اور تنازعہ

صوباٸی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کے ساتھ ایک اور تنازعہ سامنے آ گیا۔

بلند خان ترکئی نے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ صوابی پولیس نے عثمان خان ترکئی اور ان کے گھر پرچھاپہ مارا۔

انہون نے کہا کہ شہرام خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر مفاد پرست ٹولہ ہے، مجھے اور میرے بیٹے کو مروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلند خان ترکئی نے کہا کہ چھاپہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کی ایما پر کیا جارہا ہے، ہمیں روکنے کی بزدلانہ کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا،یہ جس کے لوگ ہیں، یہ سب کو پتا ہے۔

Read Comments