ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 تک پہنچ گئی جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی اورانڈوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھربڑھ گئیں ہیں، مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پیازکی فی کلو قیمت میں 38.85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے بڑھی اورچینی 3.16 روپے فی کلومہنگی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک بھرکے 17 شہروں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کےعلاوہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا ہے۔