امریکا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن اورسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم جاری ہے۔
انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جوبائیڈن پنسلوانیا، نیویارک اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی پنسلوانیا اور میامی پہنچے جہاں دونوں نے اپنے اپنے امیدوار کی حمایت میں ریلیوں سے خطاب کیا۔
امریکا میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں چار کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے جبکہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کیمپ کے کئی ری پبلکن رہنما انتخابات سے پہلے ہی سازشی نظریات اور نتائج پر شکوک کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ مختلف پولز میں ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے دوڑ میں آگے دکھایا گیا ہے۔
امریکا میں بڑھتی مہنگائی اور غیرقانونی امیگریشن ڈیموکریٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے لیکن صدرجوبائیڈن نے انتخابات کو امریکی جمہوریت کے لیے فیصلہ کن قرار دیا ہے
امریکا میں منگل کو ایوان نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 نسشتوں پر معرکہ ہوگا جبکہ 50ریاستوں سے 36 گورنر بھی چنے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی الیکشن ہوں گے۔