Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2022 01:30pm

کروڑوں کی آبادی والے شہر میں پولیس تفتیشی افسروں کی تعدادہزار سے بھی کم

کراچی پولیس نے اپنے تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کے لیئے پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر تفتیشی نظام کا ازسر نو جائزہ لینے کا عمل مکمل کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ڈی آئی جی اور 2 ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی نے تفتیشی نظام پر تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔

تاہم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروڑوں کی آبادی والے شہر کراچی میں محکمہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تعداد ایک ہزار سےبھی کم ہے۔

اس کے علاوہ شہرمیں سالانہ 50 ہزار سے ذائد مقدمات درج کیے جاتے ہیں جبکہ تفتیشی افسران کی تعداد 985 ہے۔

تفتیشی نظام پر رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم نے نفری میں فی الفور اضافے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں مقدمات کی تفتیش کے لئے 3 ہزار 476 افسران کی ضرورت ہے۔

Read Comments