Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2021 12:10pm

خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو انکی اولاد دعوی نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سےمتعلق بڑا فیصلہ سنادیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواتین کووراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لیناہوگا،خواتین زندگی میں حق نہ لیں تواولاددعویٰ نہیں کرسکتی۔

جسٹس عمرعطاءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ قانون وراثت میں خواتین کےحق کوتحفظ فراہم کرتاہے ،دیکھناہوگااپنےحق سےدستبردارہوں یا دعویٰ نہ کریں توکیاہوگا۔

سپریم کورٹ نے پشاورکی رہائشی خواتین کےبچوں کاناناکی جائیدادمیں حق دعویٰ مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ عیسیٰ خان نے1935میں اپنی جائیدادبیٹےعبدالرحمان کومنتقل کردی تھی،عیسیٰ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا۔

دونوں بہنوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامہ کو چیلنج نہیں کیا تھا،دونوں خواتین کےبچوں نے2004میں ناناکی وراثت میں حق دعویٰ دائرکیاتھا جبکہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

Read Comments