وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیرنے ملاقات کی ۔ملاقات میں چینی سفیرنے وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت بھی دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تیسری لہرسے نمٹنے کیلئےضروری اقدامات کررہی ہے ۔ حکومت نے پورے ملک میں ویکسینیشن کا وسیع منصوبہ تیارکیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیرنونگ رونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ جس میں چین کے غربت کے خاتمے کے تجربے، کورونا وائرس کی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے چین سے غربت کے خاتمہ کرنے پرچینی قیادت کومبارکباد پیش کی اور اس بات پرزوردیا کہ پاکستان چین کی غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کے تجربے سے بھی سبق حاصل کرنے کے خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے سی پییک منصوبے کو دونوں ملکوں کے لئے انتہائی اہم قرار دیا اور منصوبوں کوتیزی سے مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورعوام چینی صدرکے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ۔
ملاقات میں چینی سفیرنے صدر اوروزیراعظم لی کے پاک چین تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے عزم کودہرایا ۔ چینی سفیرکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس کے اضافے سے نمٹنے کے لئے ہرممکن مدد کرے گا۔ چین پاکستان کوکورونا ویکسین کی فراہمی مزید تیز کرے گا۔ ملاقات میں چینی سفیرنے وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت بھی دی ۔