حکومت نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کوگروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔750 ایکڑپرمشتمل اس عوامی اورتفریحی مقام کے عوض قرض لیا جائے گا ۔شہری کہتے ہیں کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ حکومت کو پارک گروی رکھنا پڑگئے۔ قرض نہ لینے کے دعوے کرنے والے پارک کے بعد کہیں عوام کو ہی گروی نہ رکھ دیں.
حکومت نےایف نائن پارک کےعوض قرض حاصل کرنےکافیصلہ کیاہے۔اس پارک کے اراضی کے بدلے سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں دے گی۔
شہریوں نے عمران خان کو یاد دہانی کرائی کہ کنٹینرزپرکھڑے ہوکرکہا کرتے کہ قرض نہیں لوں گا۔اب حکومت پارک گروی رکھنے کے بعد کہیں شہریوں کو ہی گروی نہ رکھ دے۔