موٹرسائیکل سوار کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے کر سفارتکار کو ہراساں کرنے کے الزام کے معاملے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کا مذاق بنا دیا ہے۔
مذکورہ ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد بھارتی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ موٹرسائیکل پر موجود شخص پاکستانی انٹیلی جنس آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی ایجنٹ اس سے قبل بھی بھارتی سفارتکاروں کو تنگ کرتے رہے ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1268543914014904322
تاہم جیسے ہی خبر ایجنسی نے یہ ویڈیو شیئر کی، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ ایک پاکستانی شہری نے ایک اور ٹویٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں ہندوستان میں ایک پاکستانی سفارت کار کو ہراساں اور پیچھا کررہی ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1268644047717126156
اس کے علاوہ ایک صارف نے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے انٹیلی جنس اس طرح کام نہیں کرتے، ہمارے دشمن کا بھی ایک معیار ہے، اس ٹویٹ میں شہری نے دیگر ممالک کا ذکر کیا ہے کہ ان سے پوچھ لیا جائے کہ آئی ایس آئی کس طرح کام کرتی ہے۔
@majorgauravarya why why kiyon aisa krty hu?😷🙄
Humy dushman b standard ky nahi mily dushman khandani hona chyea tha hamara ye level nahi hai
Russian USA se poch laina ISI kya hai @adgpi— Usman Abbasi (@PatriotAbbasi1) June 4, 2020
ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایس آئی ایک عالی شان گاڑی میں آتی ہے، اس طرح موٹرسائیکل پر صرف بالی وڈ کے ہیرو ہی آتے ہیں۔
ISI black vigo main aati h
Bike py sirf bollywood ky heroes entry dety— Jihan Sikander (@lo_maan_lia) June 5, 2020
ایک صارف نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو مذاق قرار دے دیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ طنز بھی کیا ہے کہ دیکھو کس طرح ایک بھارتی سفارتکار نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بیان کیا ہے۔
The paranoia of Indian diplomat made an ordinary bike rider a spy. What a joke.
But look at the beauty and greenery of Islamabad as promoted by Indian diplomat. https://t.co/xsAeZHgvhm— Javeria Siddique (@javerias) June 5, 2020
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے الزامات کا سلسلہ پہلے بھی چلتا رہا ہے، بھارت کوئی موقع نہیں جانے دیتا جب وہ پاکستان پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہ کر سکے۔ اس کی حالیہ مثال اسلام آباد میں ایک عام موٹرسائیکل سوار کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے والا معاملہ ہی ہے۔