پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے آج ایک ٹویٹ میں مریم نواز کو ارتغرل جیسی خوبیوں کا مالک قرار دیا تاہم انہیں اس ٹویٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے لکھا تھا کہ ارتغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ "اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا"۔
ارتغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ “اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا” #Ertugrul
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 13, 2020
اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے شدید تنقید کی۔
عامر لیاقت نے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ'یہ ٹویٹ پڑھنے کے بعد ارتغرل کا انتقال ہوگیا'۔
یہ ٹوئٹ پڑھنے کے بعد ارتغل کا انتقال ہوگیا pic.twitter.com/ka28hjAY61
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 14, 2020
اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی حنا پرویز بٹ کے اس ٹویٹ پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
ہلکا ہلک نامی ٹویٹرصارف نے لکھا کہ 'یہ ٹویٹ مریم نے اپنی اس غلام کے اکاؤنٹ سے خود کی ہے۔نہ تو ارطغرل نے کیلیبری ایجاد کیا، نہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائ، نہ میڈیکل کالج سے سیلف فائنانس کی سیٹ پر باہر ہوا، نہ قطریوں سے تعلق، نہ ہی وہ جھوٹا اور مکار، نہ ہی وہ کبھی گیرج گیا۔۔وہ کائ قبیلہ مریم کھائ قبیلہ پھر کیسی مماثلت'؟
یہ ٹویٹ مریم نے اپنی اس غلام کے اکاؤنٹ سے خود کی ہے۔نہ تو ارطغرل نے کیلیبری ایجاد کیا، نہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائ، نہ میڈیکل کالج سے سیلف فائنانس کی سیٹ پر باہر ہوا، نہ قطریوں سے تعلق، نہ ہی وہ جھوٹا اور مکار، نہ ہی وہ کبھی گیرج گیا۔۔وہ کائ قبیلہ مریم کھائ قبیلہ پھر کیسی مماثلت؟
— Hulka Hulk (@Kamrankhan775) May 14, 2020
آصف علی نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ 'یہ سارے پاگل ن لیگ نے بھرتی کئے ہوئے ہیں'؟
یہ سارے پاگل ن لیگ نے بھرتی کئے ہوئے ہیں؟
— Asif (@RAsifViews) May 14, 2020
ابینا سید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'قسم سے آنٹی دن بنادیا آپ نے تو' ساتھ ہی انہوں نے ہنستی ہوئی لڑکی کی ویڈیو بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔
قسم سے آنٹی دن بنادیا آپ نے تو pic.twitter.com/Wm6Dtpteel
— AbinaSyed ابینا سید (@AbinaSyed) May 13, 2020
وقاص خان نامی سارف نے لکھا کہ 'ڈیل کرنا، چوری کرنا، عدلیہ کو دھوکہ دینا، کلیبری فونٹ ایجاد سے پہلے استعمال میں لانا، اداروں کے خلاف میڈیا سیل کے ذریعے کردار کشی کرنا، صحافی حضرات کو خریدنا لوگوں کی کردار کشی کرنا، ملک کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینا۔ یہ سب خوبیاں ہیں مریم صفدر میں اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں'۔
ڈیل کرنا
چوری کرنا
عدلیہ کو دھوکہ دینا
کلیبری فونٹ ایجاد سے پہلے استعمال میں لانا
اداروں کے خلاف میڈیا سیل کے ذریعے کردار کشی کرنا
صحافی حضرات کو خریدنا لوگوں کی کردار کشی کرنا
ملک کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینا
یہ سب خوبیاں ہیں مریم صفدر میں اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں— waqas khan (@waqaskhan_S) May 14, 2020
پاکستان ہماری جان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'چلیں عمران خان کے کہنے پر آپ نے ڈرامہ بھی دیکھ لیا، تبدیلی اتنی ہی کافی ہے'۔
Chalen imran khan k kehnay par aap na b darma dekh liya tabdeli itni kafi ha baki maryum nawaz ko artugul say mila rahi hain to bilawal ma aap ko Halima dekhri hogi
— پاکستان ہماری جان (@SariaSiddiqui) May 14, 2020
اسد صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ 'شرم تو نہیں آتی کہاں ترکی کہاں قطر'۔
شرم تو نہیں آتی کہاں ترکی کہاں قطر۔
— Asad Siddique (@asad_siddiq) May 14, 2020