پشاور میں کورونا کے وار جاری ہیں کورونا کے مثبت کیس آنے پر کچی محلہ سمیت شہر کے باون مقامات سیل کر دیئے گئے لیکن ضلعی انتظامیہ کے تاخیری حربوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔
پشاور کے علاقہ کچی محلہ میں کورونا کا پازیٹیو کیس آنے پر علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔تاہم اہل علاقے کے مطابق ضلعی حکومت نے معاملے کی طرف توجہ دینے میں دیر کر دی۔
کچی محلے کا متاثرہ شخص مشترکہ خاندان کا حصہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کئی افراد کے بیچ رہا بلکہ رشتہ داروں سے بھی ملتا رہا۔
پانچ روز بعد اگرچہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں پہنچ کر سپرے شروع کر کے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا لیکن اس دوران کیا ہوا اس طرف بھی توجہ ضروری ہے۔