کراچی: قومی فاسٹ بولر رومان رئیس مشکل کی اس گھڑی میں میدان میں آگئے۔ کورونا وائرس سے متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے اپنا کرکٹ کا سامان نیلامی کیلئے پیش کردیا۔
نیلامی کیلئے پیش کئے گئے سامان میں چیمپئنزٹرافی 2017 میں پہنی گئی شرٹ بھی شامل ہے۔
Serving humanity continues, my @TheRealPCB & @IsbUnited jerseys, cap & a bat are on auction from 5PM 16Apr - 11:59PM 19Apr. Raised amount will be used to serve the needy during holy month of Ramazan. You can bid on my twitter, fb page or call MisbahKhan on 923333277929. Shukriya! pic.twitter.com/gExuUyJovI
— Rumman Raees (@rummanraees15) April 15, 2020
واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس نے پنجے گاڑلئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 505 افراد میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اب تک 1 ہزار 645 افراد صحتیاب اور 124 افراد موت کی نیند سوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں 46 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔