Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2020 09:49am

سندھ کو 35 ہزار ٹیسٹنگ کٹس دی جائینگی،این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 دنوں ميں اسپتالوں کو حفاظتی سامان پہنچا ديا جائے گا۔

کابينہ اجلاس کے بعد وزيراعظم عمران خان کے ساتھ نيوز کانفرنس ميں جنرل افضل نے مزید کہا کہ 1 لاکھ ٹيسٹنگ کٹس پاکستان آرہی ہيں، جب کہ 35 ہزار کٹس سندھ کو دی جائيں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  15 ہزار بلوچستان ، کے پی اور گلگت بلتستان کو 25 ، 25 ہزار کٹس ديں گے۔ مزید 2 لاکھ 35 ہزار کٹس بھی آرہی ہيں۔

اگلے 3 دنوں ميں پنجاب کے اسپتالوں کو سامان پہنچا ديا جائے گا۔ کٹس کے علاوہ صوبوں کو اضافی اين 95 ماسک بھی دے چکے ہیں۔

گلگت بلتستان سے متعلق این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گلگت کو 2 ہزار 750، اسلام آباد 1 ہزار، آزاد کشمير کو 2895 ماسک ديئے گئے ہیں۔ انٹرنيشنل مارکيٹ ميں وينٹی ليٹرز کی قلت ہے۔ پاکستان ميں وينٹی ليٹرز کی ضروريات پوری کرليں گے۔

Read Comments