Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 09:57am

اسرائیل میں مُردہ چمگادڑوں کی بارش، بائبل میں قیامت کی نشانی؟

تل ابیب: ایک طرف کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور دوسری طرف آسمان سے مردہ چمگادڑیں گرنی شروع ہو گئی ہیں۔ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر چمگادڑوں کی موت نے یہودی مذہبی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق اسرائیل کے مختلف علاقوں سے لوگ کئی دن سے مردہ چمگادڑوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

ان میں زیادہ تر چمگادڑیں نوعمر ہیں اور ان کے جسم پر کسی زخم کے نشان بھی نہیں ہیں۔ ماہرین بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے۔ انہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

دوسری طرف ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ "بریکنگ اسرائیل نیوز" نے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے۔

ویب سائٹ پر بائبل کی تحریر کی گئی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا 'ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے۔ ہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے۔' (بائبل، زیفانیہ 1:3)

ان آیات کی بنیاد پر یہودی مذہبی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 'ایک طرف انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات اور دوسری طرف پرندوں کا آسمان سے مردہ ہو کر گرنا۔ بائبل کی یہ آیات درست ثابت ہو رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ عنقریب قیامت آنے والی ہے۔'

Read Comments