لاہور: اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے جماعت اسلامی کی الخدمت فاﺅنڈیشن کے ہسپتال اور ایمبولینسز حکومت کے حوالے کرنے کے اقدام کی بھرپور ستائش کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 'ایک سیٹ جیتنے والی جماعت اسلامی نے حکومت کو 300 ایمبولینس ، 53 ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالے کیے۔'
ایک سیٹ جیتنے والی جماعت اسلامی نے حکومت کو 300 ایمبولینس 53 ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالے کیے۔
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) March 22, 2020
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار کے روز منصورہ ہسپتال میں 160 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن نے اپنے تمام ہسپتال اور تین سو سے زائد ایمبولینسز عملے سمیت حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کردیے ہیں۔ یہ ہسپتال اور ایمبولینسز پوری قوم کے ہیں۔ حکومت تنہا اتنی بڑی آفت سے نہیں لڑ سکتی، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ہر فرد کو مل کر اس کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔