Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2020 06:06pm

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ۔ قابض فوج نے بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔مدثر احمد بٹ کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

 مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے اور بارہمولہ کے علاقے شتلو میں گھر گھر تلاشی لی گئی، اس دوران ایک نوجوان مدثر احمد بٹ کو گھر سے نکال کر شہید کردیا۔

کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں نے کشمیری نوجوان کی شہادت کو بدترین ریاست دہشت گردی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

دوسری جانب  سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ کی نظر بندی ختم کر دی گئی ہے فاروق عبداللّٰہ کو 7 ماہ قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

فاروق عبداللّٰہ کے بیٹے عمر عبداللّٰہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اب بھی زیرِ حراست ہیں۔

Read Comments