Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2020 02:11pm

پنجاب اسمبلی: کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات پر تنقید

پنجاب اسمبلی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر تنقید کی گئی تو وزراء اقدامات کا دفاع کرتے نظر آئے۔

اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر۔ اورنج لائن ٹرین کے کرایے کے تعین کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے دس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں شفیع کی زیر صدارت شروع ہوا۔

پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ حکومتی دعووں کے برعکس صوبے کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات ناکافی ہیں۔

 جواب میں صوبائی وزراء نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خوف پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحصیل سنٹرز تک کورونا کے علاج کو ممکن بنائیں گے۔

اجلاس کے دوران محکمہ مال و کالونیز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے لیکن وقت کی کمی اور اجلاس دیر سے شروع ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کے کرایے کے معاملے پر بحث نہ ہو سکی۔

پینل آف چیئرمین میاں شفیع نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

Read Comments