Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 02:25pm

کورونا وائرس،127 ممالک لپیٹ میں آگئے

دنیا کےایک سوستائیس ممالک کورونا کی لپیٹ میں آگئے ۔ ہلاکتیں پانچ ہزار سے زائد ہوگئیں،فرانس میں تیرہ، امریکا میں تین اور اسپین میں اکتیس افراد مزید ہلاک ہوگئے ۔

دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں،عوامی اجتماعات،کانفرنسز، سیمینارزمنسوخ ہوگئے۔

آسٹریلیا میں فارمولا ون گراں پری اور سنگاپورمیں مذہبی اجتماعات منسوخ  ہوگئے۔ فرانس میں گلوکارہ میڈونا  اورپاپ اسٹارملی سائرس کا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا ۔ ڈزنی نے امریکا اور پیرس میں تھیم پارک بند کردئیے۔

خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد۔ پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، صرف ایران میں ہی پچیاسی افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جبکہ بارہ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

اسپین میں صورتحال بگڑ رہی ہے، جہاں آٹھ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

چین نے کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پالیا، اموات کی تعداد کم ہو کر صرف آٹھ تک آگئی، جبکہ صرف بائیس نئے کیسز سامنے آئے۔

Read Comments