حکومت سندھ نے صوبے میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری کردی ،سندھ میں مجموعی طور پر 9 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئیٹ کیا کہ سول ہسپتال کراچی، لیاری جنرل ہسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد، جامشورو میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق پیپلز میڈیکل ہسپتال بے نظیر آباد، غلام محمد میڈیکل ہسپتال سکھر اور گمز خیرپور میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ اور ایک سو بیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کو مکمل طور پر آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔
ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سو بستروں پر مشتمل ایک اور ہسپتال کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔