سندھ میں اسکولز بند، کالج بند، جامعات اورکوچنگ سینٹرز بھی بند ہیں، حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیارکیں- اور تمام تعلیمی ادارے13مارچ تک بندکردیے-۔
اسی حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس بلایا- وزیرتعلیم سمیت تمام حکام کو اس بات کا پابند بنایا کہ کورونا کی روک تھام کیلیے ہرممکن اقدام کیاجائے-۔
حکومتی احکامات پر چند اسکولوں نے عملدرآمد نہ کیا- آج بھی اسکولز کھولے- طلبہ اورٹیچرز کو بھی بلایا-۔
چھاپہ مار ٹیموں نے ایسے اسکولز کا دورہ کیا- اور ایک درجن سےزائد اسکولز کی رجسٹریشن معطل کردی-۔
خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلیے عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا بیماری سے بچنے کیلیے حکومتی ہدایات پرعمل کرنا ہوگا-۔