پاکستان کی مخالصانہ کوششوں سے آج تاریخی معاہدہ طے پاگیا ۔ جس کا دونوں فریقوں نے کھل کر اعتراف بھی کیا۔
پڑوس میں امن ہو تو اپنا گھر بھی پھلتا پھولتا ہے۔ پاکستان نے بہترین پڑوسی ہونے کا حق ادا کردیا۔ افغان امن معاہدے کے دونوں فریق پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔
یہی نہیں افغان صدر اشرف غنی نے بھی افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دنیا کا یہ ماننا کہ خطے میں امن پاکستان کے بنا ممکن نہیں پاکستان کی سفارتی جیت ہے۔