بھارت میں پلے بیک سنگر سشمیتا نے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔
انہوں نے جہیز نہ لانے پر شوہر اور سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر خودکشی کی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 سالہ گلوکارہ سشمیتا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ان کی دو سال قبل ہی شرتھ کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔
خودکشی سے قبل گلوکارہ نے واٹس ایپ پر میسجز میں اپنے والدہ سے سسرالیوں کے طعنوں کا تذکرہ کیا تھا ۔ میسجز میں انہوں نے لکھا تھا کہ کم جہیز لانے پر بے عزتی کی جاتی تھی۔
گلوکارہ کی والدہ نے مقامی پولیس میں درخواست مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے ۔