گندم اور چینی کے حالیہ بحران پر چیئرمین سینیٹ نے حکومتی رپورٹ پیر کے روز ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے آٹا اور چینی بحران کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا حکومت نے انکوائری کرائی تھی، کہا گیا مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس کا کیا ہوا۔
چیئرمین سینیٹ نے پیر کے روز تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔