لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکزبن گیا۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان لندن روانہ ہو گے۔ ان کی میاں برادران کیساتھ بیٹھک بھی لگنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی لندن میں پاکستان کے اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقات متوقع ہے۔
دورہ لندن کے دوران چوہدری نثار کی میاں برادران سے ملاقات کا امکان ہے۔ یہ اہم ملاقات ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
چوہدری نثار پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئے۔ ٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے۔