Aaj Logo

شائع 11 فروری 2020 03:00pm

ماضی میں حکمرانوں نے کرپشن کی،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کی اور  اداروں کو کمزور کیا گیا۔ کاروبار میں آسانیاں، معاشی عمل میں تیزی اورسماجی و معاشی ترقی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 ماضی میں سول اداروں کے کمزور ہونے   سےکرپشن اورعوام کی تکالیف میں اضافہ ہوا،  توانائی کے شعبے میں ماضی کے حکمرانوں کی   بدانتظامیوں اور ناقص منصوبہ بندی کا سارا بوجھ   عوام کو برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے وفد سے ملاقات میں اظہارخیال کیا ہے۔

 وزیراعظم  نے کاروبار میں سہولت کاری اور سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ   مختلف مد میں ہونے والے نقصانات کو روکنا اور عوام پر پڑنے والے  بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موجودہ حکومت نے سماجی و معاشی ترقی کےلیے کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   پاکستان میں سیاحت کا بے شمارپوٹینشل موجود ہے۔ سیاحت کے فروغ سے جہاں زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔ وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی شعبے کے اخراجات میں کمی،سرکاری پیسے کے استعمال میں کفایت شعاری اور اسکا بہترین استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments