Aaj Logo

شائع 10 فروری 2020 05:32pm

کراچی میں نیا وائرس ، 5 مریض ایک ماہ میں جاں بحق

کراچی میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے لگا۔ ایک ماہ کے دوران اس مرض سے پانچ مریض جاں بحق ہوگئے۔

جنوری سے اب تک ایک سو انتیس سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

متاثرہ افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ  اس وائرس سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

 ماہرین نے مزید تجویز دی ہے کہ چھینکتے اور کھانستے وقت منہ پر رومال رکھیں ۔ کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھویں۔

Read Comments