مہنگائی سے تنگ غریبوں کے لئے خوشخبری ، وزیراعظم نے گھی دالیں، چینی ، گھی اورچاول سستے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کا گھی، دالیں چینی، چاول آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت ہوگا، وفاقی کابینہ 18 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری کل دے گی ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانون کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اشئیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے گھی، دالیں چینی، چاول آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کے لئے 15 سے 18 ارب کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے لئے 10 ارب فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے فروری سے جون تک ہر ماہ یوٹیلیٹی اسٹور کو 2 ارب روپے سبسڈی کی مدمیں دینے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر کے سات ہزار ہوٹیلیٹی اسٹورز ہر سستی اشیاء دستباب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 18 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری کل دے گی۔ پہلا پیکج جون تک ہوگا، جولائی میں نیا پیکج آئے گا، تین چار قسم کے چاول، تین سے چار قسم کا آئل اور گھی اور اعلیٰ معیار کا آٹا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا ملے گا۔ وفاقی حکومت نے 2 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ چینی ہر ماہ 25 ہزار ٹن، دالیں 30 ہزار ٹن فروخت ہوں گی۔